بدلتا موسم: کہیں دھوپ اور کہیں بارش کی پیشگوئی

0
20

بدلتا موسم، کہیں دھوپ، کہیں بارش کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق بہار کی آمد آمد ہے اور بادلوں اور دھوپ میں آنکھ مچولی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ ایک مغربی سسٹم کے زیر اثر پشاور، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور چترال سمیت بالائی علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت وسطی پنجاب میں بادل چھائے رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے، تاہم زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں بونداباندی  ہو سکتی ہے۔ اندرونِ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

Leave a reply