بھارت کو سستا تیل مہنگا پڑگیا،500فیصد امریکی ٹیرف کا خطرہ

مودی کی روس سے قربت سفارتی شکست میں تبدیل، امریکا نے 500 فیصد تک ٹیرف بڑھانے کا شکنجہ تیار کرلیا ۔ سستے تیل کے لالچ نے بھارتی معیشت کو عالمی پابندیوں کے دہانے پرپہنچا دیا۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق گزشتہ سال ٹرمپ نے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ روسی تیل خریدنے پر اضافی 25 فیصد جرمانہ لگایا، جس سے بعض مصنوعات پر ڈیوٹیاں 50 فیصد تک جا پہنچی تھیں دسمبر 2025 میں بھی امریکی صدر نے بھارتی چاول پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔
انڈیا ٹوڈےکی رپورٹ کےمطابق امریکہ سے بات چیت میں تعطل ،عالمی پابندیوں اور بڑھتے تجارتی ٹیرف نے مودی سرکارکے معاشی ماڈل کی قلعی کھول دی ہے۔
معاشی ماہرین کےمطابق انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے زیراثر مودی کی تمام ترتوجہ بھارت کو معاشی طاقت کے بجائے اسے صرف ہندوتوا ریاست بنانے پر مرکوز ہے، معاشی ماہرین شائننگ انڈیا کے نام نہاد نعرہ کے پیچھے بڑھتی سماجی اور معاشی خلیج انتہائی سفاک انداز میں سامنے آرہی ہے، بھارت میں ایک جانب امبانی اور اڈانی کے اثاثوں میں ہوشربااضافہ جبکہ دوسری جانب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے۔















