والدین کو مدنظر رکھ کر کام کا انتخاب کرتی ہوں، حنا طارق

0
8

پاکستانی اداکارہ حنا طارق نے کہا ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ ان کا کام خاندانی اقدار کے مطابق ہو۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنا طارق نے اپنے کرداروں، لباس کے انتخاب اور شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے تجربات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فنکار کی زندگی صرف اسکرین تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس کی ایک ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق ہر شخص کو مستقبل میں اپنی نجی زندگی اور خاندان کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے، اسی لیے وہ اپنے کام کے انتخاب میں احتیاط برتتی ہیں۔

حنا طارق نے کہا کہ وہ لباس کا انتخاب ہو یا کسی کردار کی نوعیت، ہر معاملے میں سوچ بچار سے فیصلہ کرتی ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسے کردار ادا کریں اور ایسے مناظر کا حصہ بنیں جنہیں ان کے والدین اور اہل خانہ بھی اطمینان کے ساتھ دیکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ مقامی ڈراموں میں غیر ضروری جرات مندانہ مناظر کم ہی دکھائے جاتے ہیں، تاہم وہ اس حوالے سے خصوصی احتیاط کرتی ہیں۔ اگر کسی منظر یا کردار کے بارے میں انہیں اطمینان نہ ہو تو وہ اس پر اپنی رائے دیتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر انکار بھی کر دیتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق خواتین معاشرے کی بنیاد ہوتی ہیں اور ان کا کردار کئی نسلوں پر اثر انداز ہوتا ہے، اسی لیے وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ذمہ داری اور اعتدال کو ترجیح دیتی ہیں۔

Leave a reply