ریلوے کامسافروں کیلئے رعایتی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

0
7

محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں جاری مالی دباؤ اور حکومتی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر رعایتی پالیسی کو یکساں اور منظم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
چیف کمرشل مینیجر آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر تمام رعایتوں پر زیادہ سے زیادہ 50 فیصد کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صحافیوں کو دی جانیوالی رعایت جو پہلے 80 فیصد تک تھی، اب کم کر کے 50 فیصد کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق سال میں 10 سنگل سفروں تک ہوگا۔یہ سہولت تمام ٹرینوں اور کلاسز پر دستیاب ہوگی، تاہم گرین لائن، پاک بزنس، شاہ حسین ایکسپریس اور آؤٹ سورسڈ ٹرینیں اس رعایت سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صحافیوں کی شریک حیات کو دی جانیوالی 50 فیصد رعایت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق اس پالیسی کا مقصد تمام مستحق افراد کے ساتھ یکساں سلوک کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ امتیاز کا خاتمہ کرنا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رعایتی پالیسی کی دیگر تمام شرائط و ضوابط بدستور برقرار رہیں گے۔

Leave a reply