
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام،آج رات 12بجے سےملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
رہنما پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے کہا کہ آج وفاقی وزیرِ پیٹرولیم سے ملاقات ہوئی ۔ڈیلرز کے کمیشن اور ماہانہ بنیادوں پر قیمتوں کے تعین سمیت اہم مطالبات پر پیش رفت نہ ہو سکی،پیٹرول پمپ مالکان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ ایک طرف اوگرا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، دوسری جانب حکومت کے فیصلوں نے مسائل مزید بڑھا دیے ہیں۔حکومت عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔پیٹرول پمپ مالکان نے آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔















