
تیل کی قیمتوں میں اچانک تیزی نے عالمی معیشت میں مہنگائی کے نئے خدشات پیدا کردیئے ہیں۔
تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہونےسے اسٹاک مارکیٹوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے جبکہ امریکا، یورپ اور ایشیا کے مرکزی بینکوں کے لیے بھی پالیسی کا منظرنامہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔
مارکیٹ اسنیپ شاٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 107.75 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جو 4.67 ڈالر یا 4.53 فیصد اضافہ ہے۔















