خاندان سےمحروم بزرگ کی30سال سے سائیکل پرزندگی گزارنے کا انوکھی کہانی

0
5

چین کے 90 سالہ بزرگ زینگ زونگائی نےاپنے پورے خاندان سے محرومی کےباعث گزشتہ تین دہائیوں سےسائیکل پرزندگی گزارنےکامنفردطریقہ اپنارکھاہے۔
وسطی چین کے صوبہ ہینان کے شہر کائیفینگ سے تعلق رکھنے والےزینگ زونگائی اپنی پرانی سائیکل پر پورے ملک کا سفر کرتے ہیں اور اس دوران لوگوں کو اپنے مزاح اور مسکراہٹ سے محظوظ کرتے ہیں۔
ان کی کہانی اس وقت سامنے آئی جب صوبہ فوجیان سے تعلق رکھنے والی خاتون بائی شیاؤ بائی نے ان کی مدد کرتے ہوئے ان کی خراب سائیکل کو ٹھیک کیا اور ان سے گفتگو کے دوران ان کی زندگی کی دردناک حقیقت جانی۔
زینگ زونگائی نے بتایا کہ 1990 کی دہائی میں ایک ٹریفک حادثے میں ان کے بیٹے، بہو اور 8 سالہ پوتا جان کی بازی ہار گئے تھے، جبکہ ان کی اہلیہ بھی ایک سال بعد شدید غم کے باعث انتقال کر گئیں۔ صرف دو برس کے دوران پورا خاندان کھونے کے بعد انہوں نے زندگی کا نیا راستہ اختیار کیا اور سائیکل پر سفر شروع کر دیا۔وہ اب تک چین کے مختلف علاقوں میں پہاڑوں، جھیلوں، صحراؤں اور شہروں کا سفر کر چکے ہیں اور حالیہ برسوں میں فوجیان سمیت متعدد مقامات پر پہنچے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آبائی علاقے واپس نہیں جانا چاہتے کیونکہ وہاں پرانے زخم دوبارہ تازہ ہو سکتے ہیں، اس لیے انہوں نے متحرک رہنے اور سفر کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کو ترجیح دی۔
زینگ زونگائی کے مطابق ان کی یادداشت بھی عمر بڑھنے کے ساتھ کمزور ہو رہی ہے اور انہیں اپنے گھر کا پتہ بھی یاد نہیں رہتا، تاہم وہ بغیر نقشے کے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور اکثر اجنبی افراد کی مدد سے کھانا، رہنمائی اور ضروری اشیاء حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا طرزِ زندگی بھیک مانگنا نہیں بلکہ ایک ایسا انتخاب ہے جس کے تحت وہ اپنی باقی زندگی سفر کرتے ہوئے قدرت کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

Leave a reply