اتحاد ایئرویز کا کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

0
3

مشرق وسطیٰ کے خطے میں فضائی سفر اور سیاحت شدید متاثر ہونے کے بعد ابوظہبی کی سرکاری ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے مسافروں کو راغب کرنے کیلئے پروازوں پر 50 فیصد تک کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق یہ رعایتیں مئی اور جون کے دوران سفری طلب بڑھانے اور خالی نشستیں بھرنے کے مقصد سے متعارف کرائی گئی ہیں۔
لندن سے سڈنی تک ابوظہبی کے راستے اکانومی کلاس کے ریٹرن ٹکٹ کی قیمت صرف 688 پاؤنڈ سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ بزنس کلاس کے ریٹرن کرایے 2 ہزار 465 پاؤنڈ میں دستیاب ہوں گے۔اسی نوعیت کی رعایت سنگاپور، ہانگ کانگ، بینکاک، مالدیپ اور ٹوکیو جیسے اہم مقامات کیلئے بھی دی جا رہی ہیں۔
بعض اطلاعات کے مطابق اتحاد ایئرویز کے موجودہ کرایے کورونا کے دوران پیش کیے گئے نرخوں سے بھی کم ہیں۔

Leave a reply