قلیل مدت میں پاکستان کی پہلی جدیدترین نیشنل فرانزک ایجنسی مکمل فعال

0
104

قلیل مدت میں پاکستان کی پہلی جدید ترین نیشنل فرانزک ایجنسی مکمل فعال ہوگئی اور اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل فرانزک ایجنسی کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ نے نیشنل فرانزک ایجنسی میں قائم ریسرچ اینڈ انوویشن لیب، ڈیجیٹل فرانزک لیب، نارکوٹکس لیب، فنٹیک لیب اور کوایشچن ایبل ڈاکومنٹ لیب کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ نے ڈی این اے، فائر آرمز، سیرولوجی اور ایکسپلوسیو رومز کا بھی معائنہ کیا جبکہ انہوں نے قلیل مدت میں ایجنسی کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے پر پوری ٹیم کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل فرانزک ایجنسی کا قیام موجودہ دور کا انتہائی اہم تقاضا تھا، اس ادارے کے قیام سے نیشنل سیکیورٹی کے معاملات اور جرائم کی سرکوبی میں معاونت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل فرانزک ایجنسی اسٹیٹ آف دی آرٹ سروسز مہیا کی جا رہی ہیں جو دیگر اداروں کے پاس نا ہیں، نیشنل فرانزک ایجنسی تمام صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاونت فراہم کرے گی۔
وزیر داخلہ نے خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں نیشنل فرانزک ایجنسی کے ذیلی دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ ادارہ اب پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی سروسز اور تجزیے فراہم کرے گا، ایجنسی کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز کی بھر پور طریقے سے تشہیر کی جائے تاکہ تمام ادارے ان سے مستفید ہو سکیں۔

Leave a reply