وفاقی حکومت نےپی آئی اے کی بولی کیلئے منظوری کے تمام مراحل مکمل کرلیے

0
35

وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی کی منظوری کے تمام مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے لیے عارف حبیب کنسورشیم کی کامیاب بولی کی منظوری دے دی ہے۔پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے لیے 135 ارب روپے کی بولی منظور کی گئی، جبکہ اس حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے کی بھی وفاقی کابینہ سے توثیق حاصل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن بورڈ نے عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کی منظوری کے لیے سفارش کی تھی۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کی تقریب کا انعقاد کیا تھا، جس میں عارف حبیب کنسورشیم نے کامیاب بولی دی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے لیے 100 ارب روپے کی ریفرنس پرائس مقرر کی تھی، جبکہ 135 ارب روپے کی بولی دی گئی۔

Leave a reply