فلمسٹار شان کی عیدالفطر پر آنیوالی پنجابی فلم ’’بلھا‘‘ کا ٹریلرریلیز

فلمسٹار شان کی عیدالفطر پرآنیوالی فلم’’بلھا‘‘ کا ٹریلر ریلیز،پنجابی فلم ’’بلھا‘‘ میں سپر سٹار شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس فلم کےذریعے اداکارشان شاہدکی چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہورہی ہے۔ٹریلر میں شان شاہد ایک طاقتور اور جذباتی ایکشن اوتار میں نظر آ رہے ہیں، جہاں وہ ناانصافی کے خلاف لڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
پنجابی فلم ’’بلھا‘‘ کی ہدایتکاری شعیب خان نےکی ، جبکہ کہانی ناصر ادیب نے تحریر کی ہے۔پنجابی ثقافت اور روحانی پس منظر میں بنائی گئی یہ فلم ظلم، مزاحمت، حوصلے اور حق و باطل کی کشمکش جیسے موضوعات پر مبنی ہے۔
فلم میں شان شاہد کے ساتھ مونا لیزا (سارہ لورین)، نعیمہ بٹ (بطور فقیرہ) اور سلیم شیخ نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے۔














