سوئٹزرلینڈمیں آتشزدگی ،نئےسال کا جشن ماتم میں تبدیل، متعدد افراد ہلاک

سوئٹزرلینڈ کے علاقے کرانس مونٹانا کے لگژری الپائن اسکی ریزورٹ بار میں آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے قریب واقع مشہور اسکی ریزورٹ ٹاؤن کران مونٹانا میں خوفناک آتشزدگی کےباعث 40سےزائدافراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان گیتن لاتھیون نے بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے کے قریب لگی،لوگ نئے سال کا جشن منا رہے تھے تاہم آگ کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا اور تحقیقات جاری ہے۔
سوئس حکام کا بتانا ہے کہ واقعےکےمتاثرین میں سےکچھ افراد غیر ملکی ہیں، سوئس اِسکی ریزورٹ واقعےکو حملہ نہیں سمجھا جا رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سےعلاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ افراد کے خاندانوں کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔















