پہلی اے آئی پاکستانی فلم ’’دی نیکسٹ صلاح الدین‘‘ کی نمائش

پاکستان کی پہلی اے آئی سے بنی فلم ’’دی نیکسٹ صلاح الدین’’ریلیزکردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق فلم کی کہانی غزہ کے مظلوموں کی موجودہ صورتحال اور مزاحمت سے متاثر ہے، جس میں عدل و انصاف اور تاریخی ہیرو صلاح الدین ایوبی کی وراثت کو جدید تناظر میں دکھایا گیا ہے۔
یہ فلم استاد عاصم اسماعیل کے تصور پر مبنی ہے، جبکہ اس کے تخلیق کار اور مصنف فرحان صدیقی ہیں۔فلم کی کہانی جرأت مندانہ سوال اٹھاتی ہے کہ جب ناانصافی مسلسل قائم رہے تو کیا تاریخ ایک اور صلاح الدین کو جنم دے سکتی ہے؟
یہ پاکستان کی پہلی فیچر فلم ہے جس کی تمام تر پروڈکشن AI ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی ہے، جس میں کسی روایتی اداکاری یا شوٹنگ کی ضرورت نہیں پڑی۔















