روز مرتی ہوں اور روز جیتی ہوں، کئی بار خود کشی کی کوشش کی ، ابھی تک انصاف نہیں ملا،ثناء يوسف کی والدہ آبدیدہ

0
110

گزشتہ سال اسلام آباد میں جان سے ماری جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی والدہ بیٹی کے انصاف کیلئے آبدیدہ ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر ثناء یوسف کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کتنی بار میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی، مجھے اپنی بیٹی کے بغیر نہیں رہنا، میری ایک ہی بیٹی تھی اور وہ بہت بہادر تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں روز مرتی ہوں اور روز جیتی ہوں، میں ہر جگہ اپنی بیٹی کے ساتھ ہوتی تھی، 8 ماہ ہوگئے ہیں، ایک سال ہونے والا ہے ابھی تک میری بیٹی کو انصاف نہیں ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں انصاف چاہتی ہوں، مجرم کو سخت سزا ملے، میری بیٹی کا قصور یہ تھا کہ اس نے مجرم کو ملنے سے منع کردیا تھا، میں چاہتی ہوں کہ انصاف ملے تاکہ باقی لڑکیوں کو بھی امید ہو کہ ثناء کے ساتھ ہمیں بھی انصاف مل سکتا ہے۔
واضح رہے 2 جون کو اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کے گھر پر عمر حیات عرف کاکا نامی ملزم نے فائرنگ کرکے جان سے ماردیا تھا۔

Leave a reply