پاکستان سےپہلی حج پروازروانہ ،مقدس سفرکےآغازپرعازمینِ کی خوشی دیدنی

0
2

پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور پہلی حج پرواز آج کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔
اس نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے 160 عازمینِ کرام حجازِ مقدس روانہ ہوئے۔
کراچی ایئرپورٹ پر عازمین کو رخصت کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں ایئرپورٹ پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، وزارتِ مذہبی امور، کسٹمز، ایف آئی اے اور اے این ایف کے حکام موجود تھے۔ عازمینِ حج کے لیے خصوصی انتظامات کئےگئے۔
حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے عازمین حج کو نجی ایئرلائن کی پہلی پرواز کے ذریعے سعودی عرب روانہ کیا گیا۔
اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج روانہ ہوں گے۔

Leave a reply