ضرورت مندوں کوامداکی فراہمی کیلئے یکم رمضان سے’’مریم کوبتائیں‘‘پروگرام کاآغازہوگا

0
3

ضرورت مندوں کوامداکی فراہمی کیلئے یکم رمضان سے’’مریم کوبتائیں‘‘پروگرام کاآغازہوگا۔
تفصیلات کےمطابق یکم رمضان سےضرورت مندخاندانوں کی فوری مدد کیلئے’’مریم کوبتائیں‘‘پروگرام کا آغازہوگا،یکم رمضان سے’’مریم کوبتائیں‘‘ہیلپ لائن1000فعال ہوگی۔
پروگرام کےتحت مالی مشکلات کاشکارافراد24گھنٹے10ہزارروپےتک مالی امداد حاصل کرسکیں گے، ضرورت مندافرادہیلپ لائن پرکال کرکے10ہزارکی مالی امدادحاصل کرسکیں گے،مالی امدادکےخواہش مندافرادویب پورٹل یاایپ پرشناختی کارڈنمبردرج کرکےامدادلےسکیں گے۔
شفاف سسٹم کےتحت جانچ پڑتال کےبعدضرورت مندکوبروقت امدادمہیاکی جائےگی،پروگرام میں شفافیت کیلئےلائیوٹریکنگ کاسسٹم نافذ،ڈیجیٹل ریکارڈ اورمانیٹرنگ بھی ہوگی۔

Leave a reply