دھنداندھادھند:موٹرویزمختلف مقامات سےبند،فلائٹ آپریشن متاثر

0
23

دھنداندھادھند،موٹرویزکوٹریفک کےلئےمختلف مقامات سے بند کردیا گیا جبکہ حدنگاہ میں کمی کےباعث سیالکوٹ ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل کردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروےایم 2لاہورسےکوٹ مومن تک دھندکی وجہ سےبند، موٹروے ایم3پرفیض پورسےسمندری تک دھندکےباعث ٹریفک معطل جبکہ لاہورسیالکوٹ موٹروےایم11بھی دھندکی وجہ سےبندرہی۔
ترجمان موٹروےپولیس کابتاناہےکہ موٹروےایم 4پرپنڈی بھٹیاں سےفیصل آبادتک تمام ٹریفک کےلئے بند اورموٹروےایم ون پشاورسےبرہان تک شدیددھندکےباعث بندرہی۔
ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
ترجمان موٹرپولیس کاکہناہےکہ شہری غیرضروری سفرسےگریزکریں،فوگ لائٹس کااستعمال لازمی کریں اوردھندکےباعث حدرفتارمیں کمی اورمناسب فاصلہ رکھیں۔
بعدازاں حدنگاہ میں بہتری کےباعث موٹروےکوتمام ٹریفک کےلئےکھول دیاگیا۔
دوسری جانب ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ محمد عمیر خان کاکہناہےکہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی محفوظ آمدورفت کیلئے حد نگاہ کم سے کم 500 میٹر درکار ہوتی ہے لیکن تاحال حد نگاہ 100 میٹر ہے۔
ترجمان کابتاناہےکہ دھند کی شدت میں کمی ہوتے ہی تمام فضائی آپریشن شیڈول کے مطابق چلے گا، ایئرپورٹ انتظامیہ تمام ایئر لائنز کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ترجمان کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پرواز سے متعلق تفصیلات ایئرلائن سے حاصل کریں۔

Leave a reply