سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمدالیاس انتقال کرگئے

0
30

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کینسرکےباعث انتقال کرگئے۔
تفصیلات کےمطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمدالیاس کوچندروزقبل جگرکےکینسرکی تشخیص کےباعث لاہورکےہسپتال میں داخل کروایاگیاتھا،جہاں پراُن کاعلا ج جاری تھا۔
محمد الیاس نے اس مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مدد کی اپیل کی تھی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےسابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پراظہارافسوس کیا۔محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔اُنہوں نےمحمد الیاس مرحوم کی کرکٹ کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔
واضح رہےکہ محمد الیاس قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہ چکے ہیں۔

Leave a reply