سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا!جانیے

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 14 ڈالر اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی اونس قیمت 4825 ڈالر تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 110 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 514 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 94 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 299 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 80.30 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔















