سونےکی قیمت میں 1600روپےکی کمی،چاندی بھی سستی ہوگئی

کاروباری ہفتےکےپہلےروزمقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےاورچاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے پر آگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے پرآگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونا 4730 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
اُدھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 130 روپے کمی کے بعد 7,934 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 111 روپے کمی کے بعد 6,802 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 74.50 ڈالر پر موجود ہے۔















