پنجاب حکومت کا تیسرا سرپلس بجٹ، ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار عمل جاری: عظمیٰ بخاری

0
9

پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ پیش کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے، جس میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کسان ریلیف بجٹ سب سے نمایاں ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ صرف کاغذوں تک محدود نہیں بلکہ عملی طور پر زمین پر نظر آ رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب حکومت اپنے وسائل کے ذریعے تمام ترقیاتی منصوبوں کو اسی رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ “اپنی چھت اپنا گھر”، “ستھرا پنجاب”، “آسان کاروبار” اور دیگر بڑے منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کا منصوبہ پنجاب کی 147 تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا، جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بڑی بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کا عمل اٹک سے وہاڑی اور رحیم یار خان تک یکساں طور پر جاری ہے، اور صوبے کے تمام اضلاع کو برابر ترقیاتی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دو سالوں میں گزشتہ ادوار کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے۔ ان کے مطابق سیاسی دھرنوں اور شعبدہ بازی کے مقابلے میں خدمت کی سیاست کامیاب ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مریم نواز کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a reply