حکومت کا نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا اعلان

0
6

وفاقی حکومت نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان کردیا۔
وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث کا اصل مقام پارلیمنٹ ہاؤس ہی ہے، اس لیے اس معاملے پرقومی اسمبلی اورسینیٹ میں بحث کرائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ستمبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہیں ہو رہے، تاہم دونوں ایوانوں کے اجلاس اکتوبر میں ہوں گے، جن میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر بحث کی جائے گی۔

Leave a reply