
وزیراعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے رابطہ، وزیراعظم نے اچکزئی کے خط کا جواب بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری سے متعلق وزیراعظم کا خط اپوزیشن لیڈر کو موصول ہوگیا ہے، جس میں وزیراعظم نے نئی تقرریوں کے لیے آئینی طریقہ کار پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔















