حکومت کا آئی ایم ایف سے نیا پلان:بجلی سبسڈی 830ارب روپےتک محدودکرنےکافیصلہ

0
8

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئندہ بجٹ میں سبسڈی کو 830 ارب روپے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آنے والے بجٹ میں سبسڈی کو 830 ارب روپے کی حد میں رکھنے کے عزم کے ساتھ پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ حالیہ خلیجی کشیدگی اور اس کے باعث عالمی توانائی منڈی پر پڑنے والے اثرات کے پیش نظر ٹیرف میں بروقت اضافہ کیا جائے گا تاکہ مالی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت طے شدہ ڈھانچہ جاتی اہداف کے مطابق نیا بنیادی ٹیرف 15 جنوری 2027 سے نافذ العمل ہوگا۔
دوسری جانب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں—آئیسکو، گیپکو اور فیسکو—کی نجکاری کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، اور اب اس کی تکمیل 2027 کے اوائل تک متوقع ہے۔

Leave a reply