لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمہ دار کال دینے والے ہونگے ،شوکت یوسفزئی

0
9

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داری مارچ کی کال دینے والوں پر ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وہ لانگ مارچ کے مخالف نہیں اور 4 اکتوبر کو اس میں ضرور شرکت کریں گے۔
ان کے مطابق انہوں نے لانگ مارچ سے متعلق اپنی تجاویز پارٹی قیادت کے سامنے رکھ دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے لانگ مارچ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط ضروری ہے۔
شوکت یوسفزئی نے واضح کیا کہ وہ پارٹی کے وفادار ہیں اور پارٹی اگر ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنا چاہے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔

Leave a reply