بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
5

بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں جاری بارشوں کا حالیہ سلسلہ 9 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ حالیہ بارشوں سے ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کی مشکلات کا سامنا ہے ۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ مری اور گلیات جیسے بالائی علاقوں میں یہ سلسلہ 13 اپریل تک بھی جاری رہنےکی توقع ہے۔جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیرکےعلاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ 9 اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور زیر آب علاقوں سے گزرنے سے گریز کریں، کیونکہ بارش کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply