
موسم گرما کی کتنی تعطیلات ہوں گی؟ تمام تر تفصیلات سامنے آ گئیں۔
تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور نصاب کی بروقت تکمیل کیلئے تعلیمی کلینڈر میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز بھی سامنے آ گئی۔ ان تجاویز کا بنیادی مقصد تعلیمی سال کے دوران تدریسی دنوں کی تعداد کو بڑھا کر کم از کم 180 سے 190 دن تک لانا ہے، تاکہ طلبا کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اس وقت تعلیمی سال میں چھٹیوں کی بھرمار کی وجہ سے اصل تدریسی وقت بہت کم رہ جاتا ہے، اس مسئلے کے حل کیلئے موسم گرما کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن اور موسم سرما کی چھٹیوں میں 5 سے 6 دن کی کمی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
اس کے علاوہ تعلیمی سیشن کو منظم کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے (Alternate Saturday) کو سکول کھولنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ایک اہم پیشرفت یہ بھی ہے کہ او/اے لیول اور میٹرک کے طلبا کیلئے الگ الگ تعلیمی کلینڈرز تیار کیے جائیں گے، تاکہ بین الاقوامی امتحانات کے شیڈول کے مطابق پڑھائی مکمل کی جا سکے۔















