ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

0
7

گرمی کی آمد سے سہمے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔بارشوں کا سلسلہ اتوار 19 اپریل تک جاری رہے گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہے ،جو اتوار19 اپریل تک جاری رہے گا۔اس دوران اسلام آباد ، پنجاب ،مری، گلیات خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

Leave a reply