ٹیکس دہندگان کاڈیٹاظاہرکرنےکاکیس:عدالت نےفریقین سےجواب طلب کرلیا

اسلام آبادہائیکورٹ نےٹیکس دہندگان کاڈیٹاظاہرکرنےکےکیس میں فریقین سےجواب طلب کرلیا۔
ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل کر دیے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے 8 جنوری 2026 اور 3 دسمبر 2025 کے حکم نامے معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ایف بی آر کی درخواست پر پاکستان انفارمیشن کمیشن کے آرڈرز پر حکمِ امتناع جاری کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ مالیاتی رازداری کو حقِ معلومات پر فوقیت حاصل ہے، اور حقِ معلومات ایکٹ کے تحت بھی ٹیکس ریکارڈ ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کی جانب سے ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات کو چیلنج کیا تھا۔















