کم عمر بچوں کا جووینائل کارڈ کیسے بنے گا؟اورفیس کتنی ہوگی؟نادرانےتفصیلا ت جاری کردی

0
100

نادرا نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے جووینائل کارڈ کے اجرا کا طریقہ کار، فیس اور ڈلیوری کے اوقات جاری کر دیئے۔ تاکہ والدین اور قانونی سرپرست آسانی سے بچوں کا شناختی کارڈ بنوا سکیں۔
نادرا کے مطابق جووینائل کارڈ کے لیے درخواست دینے سے قبل بچے کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ جس کے بعد درخواست گزار ٹوکن حاصل کرے گا۔ اگلے مرحلے میں بچے کی تصویر اور فنگر پرنٹس لیے جائیں گے، جبکہ والد یا والدہ یا قانونی سرپرست کی بائیومیٹرک تصدیق بھی لازمی ہو گی۔
نادرا کا کہنا ہے کہ ڈیٹا انٹری مکمل ہونے کے بعد اپروول آفیسر درخواست کی تصدیق کرے گا۔ جس کے بعد مقررہ فیس جمع کرانے پر جووینائل کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔اتھارٹی نے کارڈ کے اجرا کے لیے تین مختلف سروسز متعارف کرائی ہیں۔
نارمل سروس کی فیس 750 روپے مقرر کی گئی ہے، جس کے تحت کارڈ 31 دن میں فراہم کیا جائے گا۔ ارجنٹ سروس کے لیے 1500 روپے فیس رکھی گئی ہے اور کارڈ 23 دن میں جاری ہو گا۔ جبکہ ایگزیکٹو سروس کی فیس 2500 روپے ہے، جس کے تحت کارڈ صرف 9 دن میں حاصل کیا جا سکے گا۔

Leave a reply