پنجاب حکومت کانوجوانوں کیلئے60ہزارماہانہ وظیفہ دینےکااعلان

0
9

نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو 60ہزارماہانہ وظیفہ دینےکااعلان کردیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے فیز کا آغاز کردیا گیا ۔ محکمہ تحفظِ ماحول و ماحولیاتی تبدیلی پنجاب کے زیرِ اہتمام شروع کیے جانے والے اس تین ماہ کے پروگرام کے لیے منتخب انٹرنز کو 60,000 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ‘کلائمیٹ وارئیرز’ کے طور پر تربیت دینا ہے تاکہ وہ ماحولیاتی گورننس اور پالیسی سازی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اس انٹرن شپ پروگرام میں 50 فیصد نشستیں طالبات کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔ انٹرن شپ پروگرام کیلئے بیچلرڈگری ،عمر20سے27سال کی شرط عائد کردی گئی ۔ انوائرمنٹل سائنسز،انجینئرنگ ،بزنس،کمپیوٹرسائنس میں انٹرن شپ ہوگی۔ خواہشمند ای پی اے کے آفیشل پورٹل پر جا کر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

Leave a reply