سیوریج لائن میں گرنےوالی خاتون کےشوہرکےپولیس پرسنگین الزامات

0
3

سیوریج لائن میں گرنےوالی خاتون کاشوہرمنظرعام پرآگیا،غلام مرتضیٰ پولیس پرسنگین الزامات لگادئیے۔
لاہور بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نے الزاما ت عائد کیا ہے کہ پولیس افسران نے ان پر تشدد کیا اور بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔
غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ جب میں بیوی اور بچی کے سیوریج لائن میں گرنے کی اطلاع دینے کے لیے پولیس اسٹیشن گیا تو پولیس نے مجھے ہی حراست میں لے لیا، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زین عباس نے مجھ پر تشدد کیا۔ ایس پی اور ایس ایچ او کہتے تھے تم جھوٹ بول رہے ہو ۔
غلام مرتضیٰ نے الزام عائد کیا کہ ایس پی اور ایس ایچ او یہ کہتے رہے یہ کہو کہ تم نے اپنی بیوی اور بچی کو قتل کیا ہے، پولیس مجھ سے دونوں کا قتل زبردستی منوانا چاہتی تھی۔

Leave a reply