سی ایس ایس 2026 : امیدواروں کیلئے اہم اضافی ہدایات جاری

0
21

رواں سال مقابلے کے امتحان میں شرکت کرنیوالے امیدواروں کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے اہم اضافی ہدایات جاری کر دیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا آغازہو چکا، جس کے پیش نظر تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو نئی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریری امتحان کیلئے رجسٹرڈ امیدوار اپنے قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد لازماً چیک کریں اور میعاد ختم ہونے سے قبل اس کی تجدید کرائیں۔
پبلک نوٹس کے مطابق امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان کے آغاز سے کم از کم 50 منٹ قبل اپنی مقررہ نشست پر موجود ہوں، تاکہ شناختی عمل اور دیگر ضروری کارروائیاں بروقت مکمل کی جا سکیں، تاخیر سے آنیوالے امیدواروں کو امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایف پی ایس سی نے مزید ہدایت کی ہے کہ امتحانی ہال میں کسی بھی قسم کا اضافی مواد لے جانے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔ اس میں اسٹینسلز، اضافی کاغذات، نوٹس یا کوئی اور غیر متعلقہ سامان شامل ہے۔ امیدواروں کو صرف وہی اشیا ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی، جن کی اجازت پہلے سے جاری ہدایات میں دی گئی ہے۔

Leave a reply