عازمین حج کیلئےاہم خبر:ویزہ کیلئےبائیومیٹرک لازم قرار

0
5

رواں سال حج پرجانےوالےافرادکوویزہ کےحصول کےلئےسعودی بائیومیٹرک کروانالازم قراردےدیا گیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کاکہناہےکہ عازمین حج’’ سعودی ویزہ بائیو‘‘ ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک جلد از جلد مکمل کریں ، حج ویزہ کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازم ہے،بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ نہیں لگے گا، موبائل ایپ سے بائیو میٹرک مکمل کرنے کے لیے متعلقہ بینک برانچ سے بھی مدد لے سکتے ہیں ۔
اُن کامزیدکہناہےکہ اگر ایپ سے بائیو میٹرک نہ ہو سکے تو قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک کروا لیں،عازمین حج کے لئے سعودی تاشیر سینٹرز کے اوقات پیر تا جمعہ دن 1 تا 5 بجے مقرر ہیں،زحمت سے بچنے کے لئے صرف مقررہ اوقات کے دوران سعودی تاشیر سینٹر جائیں ،مزید تفصیلات کے لیے ’’پاک حج 2026‘‘ موبائل ایپ ملاحظہ فرمائیں۔

Leave a reply