عازمین کیلئےاہم خبر،پہلی حج پرواز کب روانہ ہوگی؟ تربیتی مرحلہ کب شروع ہوگا؟

0
5

سعودی عرب جانیوالے معتمرین اور عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری، پہلی حج پرواز 19 اپریل کو روانہ ہوگی، تربیتی مرحلہ عید الفطرکے بعد شروع ہوگا۔
سرکاری سکیم کے تحت حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع کیا جا رہا ہے اور پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت دی جائے گی اور پشاور ایئرپورٹ پر پرائیویٹ عازمین جائیں گے۔
ایک اندازے کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد خوش نصیب فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جائیں گے، جبکہ گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے عازمین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پشاور سمیت صوبے بھر سے گزشتہ سال حج سے محروم ہونیوالی عازمین حج کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے، ان میں سے بعض عازمین سے مزید رقم پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس نے طلب کی ہے۔

Leave a reply