عمران خان اوربشریٰ بی بی کی عیدپراہلخانہ سےملاقات کرانےکیلئےسہیل آفریدی کاوزیراعظم کوخط

0
15

عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی عیدالفطرکےموقع پراہلخانہ کےساتھ ملاقات کرانےکےلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےوزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے وزیراعظم شہبازشریف کولکھےگئےخط میں کہاکہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے،قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کا حق قانونی، انسانی ہمدردی کے تحت یقینی بنایا جائے۔عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی سےملاقاتوں کامعاملہ پہلے بھی اٹھایاجاتارہاہے۔
خط میں سہیل آفریدی نےمزیدکہاکہ قیدیوں کواہل خانہ سے ملاقات ،طبی سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔عمران خان اوربشریٰ بی بی کوقانونی حقوق دلانےکیلئےفوری ہدایات جاری کی جائیں،قانون کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کوحقوق فراہم کیے جائیں۔

Leave a reply