عیدپرعمران خان کی بچوں سےبات کرادی گئی

عیدالفطرکےموقع پرعمران خان کی بچوں سےبات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں سے 25 سے 30 منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس دوران ان کے بیٹوں نے ان کی خیریت اور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنے دونوں بیٹوں، قاسم اور سلیمان، سے بات ہوئی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹوں سے گفتگو کے بعد بانی پی ٹی آئی خوش دکھائی دیے۔















