سیکیورٹی وجوہات کے باعث عمران خان نمازعید ادا نہیں کر سکے

سیکیورٹی وجوہات کے باعث اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نمازعید ادا نہیں کر سکے۔
جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید کی نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی۔ سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عید کی نماز ادا نہ کر سکے اور انہوں نے نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔















