عمران خان کی آنکھ کادوسرامعائنہ مکمل،انجیکشن کی دوسری خوارک لگادی گئی

عمران خان کوآنکھ کےدوسری مرتبہ معائنےکیلئےپمزہسپتال منتقل کیاگیااورانجیکشن کی دوسری خوارک لگادی گئی۔
پمزہسپتال کےایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق عمران خان کو24فروری کوجیل سے پمزہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں پراُن کواینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزکاکہناہےکہ اس دوران کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نےعمران خان کی ایکو گارڈیو گرافی اور ای سی جی کی،جس کےنتائج نارمل آئے۔ہسپتال میں قیام، پروسیجرکے دوران اوربعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔
پمز اور شفا آئی ہسپتال کےکنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجرعمل میں لایا گیا۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا، پروسیجر سے پہلےاسپیشلسٹس کے بورڈ نے معائنہ کیا۔
ہسپتال اعلامیےمیں کہاگیاآنکھ کےمعائنے کاعمل مکمل ہونےکے بعد عمران خان کو ضروری ہدایات، فالو اپ مشورے، نسخے اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔















