بھارت نےسندھ طاس معاہدےپرجواب دینےکےبجائےخاموشی اختیارکرلی

سندھ طاس معاہدے پر بھارت نے جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی مقررہ ڈیڈلائن ختم ہوئے 50 دن مکمل ہو چکے ہیں۔
بھارت سے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اقدامات پر 16 دسمبر 2025 تک جواب طلب کیا گیا تھا، تاہم ڈیڈلائن گزرنے کے 50 دن بعد بھی نئی دہلی کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔ بھارت تاحال اپنے اقدامات کی وضاحت پیش کرنے میں ناکام ہے۔
اقوام متحدہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے جواب کی منتظر ہے، جبکہ معاہدے کے حوالے سے سوالات بدستور برقرار ہیں اور نئی دہلی خاموش ہے۔ بھارت کی مسلسل خاموشی بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔















