ایران نےبھارتی جہازوں کوآبنائےہرمزسےگزرنےکاراستہ دینےکیلئےشرط رکھ دی

0
8

ایران نے آبنائے ہرمز سے بھارت کے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کے لیے شرط عائد کر دی ہے۔
ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر بھارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہتے ہیں تو ایران کے تین جہاز واپس کیے جائیں، تاہم بھارت نے اس مطالبے کی تردید کی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے تیل سے بھرے تین جہاز بھارت نے جنگ شروع ہونے سے قبل اُس وقت تحویل میں لیے تھے جب بھارت کی امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل ہو رہی تھی۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے اپنے تین بحری جہازوں کی واپسی کے ساتھ بھارت سے ادویات اور طبی آلات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے، جبکہ اس وقت 22 بھارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Leave a reply