آئی فون 18 پرو کے 7 نئے ممکنہ فیچرزاور لانچ کب متوقع ہے؟

0
29

ایپل صارفین کیلئے خوشخبری ،آئی فون 18 پرو کے 7 نئے ممکنہ فیچرزاور لانچ کب متوقع ہے؟نئی لیکس جاری ہوگئی۔
ایپل کے 2026 میں آنیوالے نئے آئی فون 18 پرو سیریز کے بارے میں ابتدائی لیکس اور سپلائی چین کی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ماڈل نا صرف ڈیزائن اور کارکردگی میں اہم تبدیلیاں لیکر آئے گا، بلکہ کیمرہ، بیٹری اور کنیکٹیویٹی کے حوالے سے بھی نمایاں اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔آئی فون 18 پرو میں سب سے پہلی نظر آنیوالی تبدیلی ڈیزائن میں متوقع ہے۔
لیکس کے مطابق سکرین سائز میں زیادہ فرق نہیں ہوگا، لیکن سامنے کے حصے پر ڈائنامک آئی لینڈ چھوٹا ہونے کی توقع ہے، کیونکہ فیس آئی ڈی کے اجزاء کو ڈسپلے کے نیچے منتقل کیا جا سکتا ہے، اس سے صارفین کو زیادہ صاف اور رکاوٹ سے پاک ڈسپلے ملے گا، نیز پچھلے ماڈلز کی ڈبل ٹون پشت پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے اور نیا پرو ماڈل ایک یکساں اور ہموار ریئر لک کے ساتھ آ سکتا ہے، اس کے علاوہ رنگوں میں بھی نئی اختیارات جیسے کافی براؤن، پرپل اور برگنڈی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
آئی فون 18 پرو میں ایپل کی نئی اے 20 پرو چپ متوقع ہے، جو 2nm پروسیسنگ اورڈبلیو ایم سی ایم (ویفر-لیول ملٹی-چِپ ماڈیول) پیکنگ کے ساتھ آئے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ فون کی کارکردگی بہتر، توانائی کی بچت زیادہ اور اے آئی کا استعمال بہترین ہوگا، جو فوٹوگرافی، گیمنگ اور اے آئی فیچرز میں نمایاں فرق ڈال سکتی ہیں۔
سب سے دلچسپ خبر آئی فون 18 پرومیں تبدیل شدہ اپرچر مین کیمرہ کے متعارف ہونے کی ہے، یہ کیمرہ ماحول کے مطابق روشنی کی مقدار کو ایڈجسٹ کر سکے گا، جس سے پورٹریٹ، لینڈ سکیپ یا گروپ فوٹوگرافی میں صارفین کو زیادہ تخلیقی کنٹرول حاصل ہوگا۔

Leave a reply