ایران،امریکااوراسرائیل جنگ بندی ضروری تھی، میاں صداقت مجید

0
16

سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کا خاتمہ بہت ضروری تھا۔
امریکہ،اسرائیل اور ایران کا اربوں ڈالر کا معاشی نقصان ہو چکا ہے جبکہ بہت زیادہ جانی نقصان بھی ہوا ہے اب اگر جنگ بندی نا ہوتی تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ جاتا۔
پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک نے اس جنگ کو روکنے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ کوشش کی ہے۔
میاں صداقت مجید کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کا امن اس جنگ کے خاتمے کے ساتھ جڑا ہے ۔اقوام متحدہ کو چاہیے کہ اس جنگ بندی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن کمیٹی پوری دنیا سے اپیل کرتی ہے کہ امن و سکون کےلئےسب اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

Leave a reply