مذاکرات ناکام ہوئےتوایران پرحملےکیلئےدوسرابحری بیڑہ بھیج سکتےہیں،ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےدھمکی دیتےہوئے کہاکہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے توایران پرحملےکے لئے دوسرابحری بیڑہ بھیج سکتےہیں۔
امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے اور ایران اس بار سنجیدگی سے بات چیت کر رہا ہے کیونکہ اسے امریکی فوجی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے اور اسی لیے وہ ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
ٹرمپ نےمزیدکہاکہ ایران کےساتھ مذاکرات ناکام ہونےکی صورت میں امریکاکی فوجی کارروائی کی تیاری مکمل ہے۔ٹرمپ نےدھمکی دیتےہوئےکہاکہ مذاکرات ناکام ہوئےتوایران پرحملےکیلئےدوسرابحری بیڑہ بھیج سکتےہیں،مشرق وسطیٰ میں دوسراطیارہ بردار بحری جہازاسٹرائیک گروپ بھیجنےپرغور کررہے ہیں۔
ٹرمپ نےبتایاکہ ہم کوئی معاہدہ کریں گےیاپچھلی بارکی طرح کچھ بہت سخت کرناپڑےگا۔
امریکی عہدیدارنے تصدیق کرتےہوئےبتایاکہ خطےمیں دوسراطیارہ بردار بیڑا بھیجنےپربات چیت ہوئی ہے،اس وقت یوایس ایس ابراہم لنکن اوراس کا اسٹرائیک گروپ پہلےہی تعینات ہے،اسٹرائیک گروپ میں لڑاکا طیارے ،ٹوماہاک میزائل اورمتعددجنگی جہازشامل ہیں۔















