ایران نےپھانسیاں بندنہ کیں توایکشن لینےپرمجبورہونگے،ٹرمپ

0
24

امریکی صدرڈونلڈٹرم نےکہاہےکہ ایران نےپھانسیاں بندنہ کیں توایکشن لینےپرمجبورہونگے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے ایران میں مظاہرین کا قتل بند ہو گیا ہے اور پھانسیاں نہیں دی جائیں گی۔ اطلاع ملی ہے ایران میں قتل و غارت گری رک گئی ہے، تاہم ہم اس کی تحقیقات کریں گے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین پر تشدد کیا گیا تو جواب دینے پر مجبور ہوں گے۔ ایران میں پھانسیوں کا سلسلہ بھی روک دیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا میں جس شخص نے راز فاش کیا تھا، اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معدنی ذخائر سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق سیمی کنڈکٹر چِپس سے متعلق نیا ایگزیکٹو ایکشن بھی منظور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت چپس کی فروخت پر 25 فیصد وصولی کی اجازت دی گئی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، دیکھیں کیا ہوتا ہے، جبکہ ڈنمارک کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں 18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری واپس لائی گئی ہے۔

Leave a reply