ایران نیک نیتی سے مذاکرات میں شریک ہے مگر اپنے حقوق پر قائم رہے گا: عباس عراقچی

0
20

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاہےکہ ایران نیک نیتی سے مذاکرات میں شریک ہے مگر اپنے حقوق پر قائم رہے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ سفارتکاری میں داخل ہوا ہے، تاہم اپنے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ ایک سال کے تجربات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کھلی آنکھوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ وعدوں کی پاسداری ناگزیر ہے، جبکہ برابری، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات محض الفاظ نہیں بلکہ کسی بھی پائیدار معاہدے کی مضبوط بنیاد ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہو رہے ہیں، جہاں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں، جبکہ امریکی وفد کی نمائندگی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کر رہے ہیں۔

Leave a reply