آبنائےہرمزپر ایران کاکنٹرول برقرار،سپیڈوبوٹس کی سیٹلائیٹ تصاویر سامنے آگئیں

0
5

آبنائے ہرمز میں ایرانی اسپیڈ بوٹس کی بڑی تعداد میں سرگرمی کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز جاری ہونے والی تصاویر میں ایران کے کرگان ساحل کے قریب سمندر میں متعدد چھوٹی کشتیوں پر مشتمل ایک بیڑا دیکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سرگرمی خطے میں سمندری نقل و حرکت اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق جنگ کے دوران ایرانی بحریہ کے بڑے جہازوں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم پاسداران انقلاب کے بحری اثاثوں کا ایک بڑا حصہ اب بھی فعال ہے، جو زیادہ تر تیز رفتار چھوٹی کشتیوں پر مشتمل ہے۔

Leave a reply