معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی چوری

0
6

کراچی میں معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی چوری ہوگئی۔ نامعلوم ملزم اہل خانہ کی شاپنگ کے دوران ٹویوٹا کرولا گاڑی لے کر فرار ہوگیا، جس میں قیمتی موبائل فون، خواتین اور بچوں کے کپڑے، پرس اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 28 اکتوبر کو کراچی کے علاقے بہادر آباد میں چار مینار چورنگی کے قریب پیش آیا۔ گلوکارہ کے شوہر نے گاڑی چوری کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں درج کرادیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق اہل خانہ شاپنگ کے لیے گئے ہوئے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزم ان کی 2010 ماڈل ٹویوٹا کرولا چوری کرکے لے گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اے سی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Leave a reply