مولانا فضل الرحمن ہمارے لیے باپ کی جگہ ہیں،کیپٹن (ر) صفدر

0
4

پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے علاقے چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے 1973 کے آئین کو مقدس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں ختم نبوت اور آئین کے دفاع کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کے علاوہ کس کو بھیجا گیا ہے؟
انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک خاتون نے مولانا کے بارے میں نامناسب بات کی تو انہوں نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے لیے باپ کی جگہ ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ جس طرح نماز میں امام کی پیروی کی جاتی ہے، اسی طرح وہ مولانا فضل الرحمٰن کو اپنے لیے قابل احترام سمجھتے ہیں اور ان کے بیٹے اسعد کی طرح ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں ایک خاتون کی جانب سے پیغام موصول ہوا جس میں مولانا فضل الرحمٰن سے ان کے تعلق پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ اس کے جواب میں انہوں نے والدین اور اساتذہ کے احترام سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Leave a reply