بوسنیا میں اطالوی فوج کا ہیلی کا پر تباہ، 2 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

0
4

بوسنیا اور ہرزیگووینا میں یورپی یونین کے امن مشن کے دوران اطالوی فوج کا ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثہ گزشتہ روز پیش آیا۔ اٹلی کی وزارت دفاع نے بتایا کہ سی ایچ 47 ہیلی کاپٹر میں 15 افراد سوار تھے، جن میں سے چار ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اطالوی فوج کے دو اہلکار اور اطالوی ریڈ کراس کے ملٹری کور کے دو رضاکار شامل ہیں۔
اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے کے مطابق ہیلی کاپٹر بوسنیا کے ضلع برچکو کے گاؤں گوریس میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں ہیلی کاپٹر زمین پر الٹا پڑا اور کئی حصوں میں بکھرا دکھائی دیا۔
اٹلی کے وزیر دفاع گائیڈو کروسیٹو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

Leave a reply